ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے


ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے

ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟



بِسْمِ اللَّهِ الرحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
`اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ`
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ننگے سر نماز پڑھنے کے بارے میں حکمِ شرع یہ ہے کہ اگر کوئی شخص سستی کے سبب ننگے سر نماز پڑھتا ہے یعنی ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو یا گرمی معلوم ہوتی ہو، تو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر نماز کو بے قدر یا تحقیر نماز مقصود ہے، مثلاً نماز کوئی ایسی مہتم بالشان (یعنی اہم) چیز نہیں جس کے لیے ٹوپی، عمامہ پہنا جائے تو یہ کفر ہے اور خشوع خضوع و عاجزی کے لیے ننگے سر نماز پڑھی تو مستحب ہے۔ لیکن افسوس! آج کل کچھ لوگوں نے ننگے سر نماز پڑھنے کو فیشن بنا لیا ہے، لہذا ہمیں چاہیے کہ اس فیشن کو چھوڑ کر ٹوپی یا عمامہ پہن کر نماز پڑھیں۔ لیکن اگر کوئی مسلمان برہنہ سر نماز پڑھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں بطورِ عاجزی پڑھ رہا ہوں تو اس بد گُمانی نہیں کر سکتے کہ مسلمان پر بدگمانی حرام ہے۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تحریر فرماتے ہیں:”فقہاے کرام نے ننگے سر نمازپڑھنے کو تین قسم کیاہے اگر بہ نیت تواضع وعاجزی ہو تو جائز اور بوجہ کسل ہو تو مکروہ ، اور معاذﷲ نماز کو بے قدر اور ہلکا سمجھ کر ہو تو کفر“ (فتاویٰ رضویہ، جلد:7، صفحہ:390، رضا فاؤنڈیشن دعوت اسلامی)

والله تعالیٰ اعلم باالصواب


از قلم: محمد اویس العطاری المصباحی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نماز میں ٹوپی لگانا سنت ہے یا مستحب اور بغیر ٹوپی امامہ باندھنا کیسا ہے اور مسجد میں جو پلاسٹک کی جالی والی ٹوپی رہتی اس کو لگاکر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس مسئلہ کو پڑھنے کے لیے

👉یہاں کلک کریں 👈  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.